کرک اگین
میلبورن کے تاریخی میدان کے لئےانگلش ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔زیک کرولی کی واپسی ہوگئی ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ بڑا آپریشن کرنے جارہا ہے۔5میچز کی ایشز سیریز میں ڈبل خسارے کے بعد اب شکست کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
جونی بیئرسٹو کے ساتھ مارک ووڈ کھیلیں گے۔اسپنر جیک لیچ کی بھی آمد ہوگی ۔جونی بیئر سٹو ڈراپ ہوسکتے ہیں۔اوپنرز رائے برنز اور حسیب حمید کی شراکت داری ٹوٹنے والی ہے۔دونوں ہی ناکام جارہے ہیں۔
ادھر آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ کی اولین پوزیشن چھن گئی ہے۔آسٹریلیا کے لبوشین پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم نے ٹی 20 میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔گزشتہ ایام میں وہ تیسری پوزیشن پر سلپ ہوگئے تھے۔محمد رضوان اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کا سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔دل کی تکلیف میں مبتلا بیٹر کا ایک اور آپریشن جمعرات کو شیڈول ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ میں ہی ون مین شو ہوں۔گالیاں پڑیں تو کمنٹری بکس میں بھاگ جائوں گا۔راستہ کھلا ہے۔یہ یو ٹرن نہیں ہوگا۔آپشن کا استعمال ہوگا۔