دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں سلو اوور ریٹ کے جرمانے میں مزید سختی کردی ہے،کرکٹ کی گلوبل باڈی نے اس ماہ سے نئے قوانین کا اطلاق کردیا ہے،اب اننگ کے آخری اوور میں سرکل سے باہر وہ نظارہ ہوگا جو عام حالات میں ہوتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹ کمیٹی نے اس کی سفارشات پیش کی ہیں،نئے اعلامیہ کے مطابق اگر فیلڈنگ کرنے والی ٹیم نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کیئے تو پھر اس اننگ کے آخری اوور میں سرکل سے باہر وہ 5 فیلڈرز کھڑے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا،اس کے لئے 4 فیلڈرز کرنے پڑیں گے۔یہ سزا اس لئے ہوگی کہ ٹیم پھر وقت کی پابندی کرے۔
اس کے ساتھ اننگ کے دوران پانی کے وقفہ کے حوالہ سے بھی بات کی گئی ہے،باہمی ٹی 20 سیریز میں اس کو اختیاری کیا جارہا ہے۔دونوں بورڈز سیریز سے قبل اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ پانی کا وقفہ باقاعدہ ہونا چاہئے یا نہیں۔کب ہونا چاہئے اور کتنے وقت کے لئے ہو۔