برمنگھم،دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایک جانب انگلینڈ کا ٹی 20میلہ ختم ہوا ہے تو دوسری طرف بھارت کا اہم ترین ایونٹ آئی پی ایل شروع ہونے لگا ہے۔18 ستمبر کو ویٹالی ٹی 20 بلاسٹ ختم ہوا۔کینٹ کائونٹی کی ایک عشرے سے جاری بھوک کا خاتمہ ہوا ہے تو دوسری طرف بھارت کی ملتوی شدہ آئی پی ایل 2021 کا میلہ سجنے لگا ہے۔یہ میچز یو اے ای میں کھیلے جانے ہیں۔یہ بھی کمال حسن اتفاق ہے۔ایسے میں انٹر نیشنل کرکٹ کا وجود دنیا سے تمام ہوچکا ہے۔اس دوران انگلینڈ نے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا ،وہ ملتوی کیا گیا۔اسی طرح نیوزی لینڈ نے پاکستان میں میچزکھیلنے تھے۔وہ ڈرامائی انداز میں منسوخ ہوگئے۔
انگلینڈ کا ٹی 20 ایونٹ کینٹ کائونٹی نے جیت لیا ہے۔اس نے فائنل میں سمرسیٹ کائونٹی کو 25 رنز سے شکست دے دی ہے۔ایج باسٹن برمنگھم میں کھیلا گیا یہ فائنل میچ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ختم ہوا۔کینٹ کائونٹی کو انگلینڈ کا کوئی بھی ٹائٹل جیتنے کے لئے طویل وقت انتظار کرنا پڑا ہے۔اس نے 12 برس بعد یہ ایونٹ اپنے نام کیا ہے۔یہی نہیں 12 سال بعد کوئی ایونٹ جیتا ہے۔
ٹی 20 بلاسٹ انگلینڈ کے لئے بھی ایسے ہی ہے جیسا کہ پاکستان کے لئے سپر لیگ اور بھارت کے لئے آئی پی ایل۔اسی انداز میں اس کا فائنل کھیلا گیا ہے۔کینٹ نے پہلے بیٹنگ کی اور7 وکٹ پر 167 اسکور کئے۔اننگ کی خاص بات جارڈن کاکس کے 58 رنز تھے۔وہ ناقابل شکست بھی رہے۔جواب میں ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 142 کرسکی۔فاتح سائیڈ کے جوئے ڈینلی نے 31رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
ادھر انگلینڈ میں اس کا ٹی 20 ایونٹ ختم ہوا ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات میں بھارت کا اہم ترین ٹورنامنٹ آئی پی ایل 2021 پھر سے شروع ہورہا ہے۔آج پہلا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔چنائی سپر کنگز اورممبئی انڈینز مقابل ہونگے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7بجے شروع ہوگا۔ایونٹ اس سال مئی میں اس لئے ملتوی ہوگیا تھا کہ بھارت میں کورونا کیسز بڑھ گئے تھے۔