دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بائولنگ رینکنگ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔افغانستان کے لیگ اسپنرراشد خان جمپ لگاتے دوسرے نمر آگئے ہیں،اس سے قبل کی رینکنگ میں وہ 5 ویں پوزیشن پر تھے۔انہوں نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف 22 رنزکے عوض 3 وکٹ لئے تھے،جس سےا نہیں یہ مدد ملی ہے۔راشد خان نے کیوی بائولر ٹم سائوتھی کو پیچھے چھوڑا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن بال بال بچی ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد ان کے قریب ترین بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادھیو کے پاس موقع تھا لیکن وہ بھی قابل ذکر نہ بن سکے۔نتیجہ میں الٹا نمبر ون کے خواب دیکھتے دوسری پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔محمد رضوان 45 رنز کی اننگ کی بدولت دوسرے نمبر پر واپس آگئے ہیں۔
بابر اعظم 818 ریٹنگ سے کم ہوکر 810 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،محمد رضوان 796 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور سوریا کمار 792 ریٹنگ کے سا تھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔