دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں آج ایک ٹیم کا آخری میچ ہے۔17 اکتوبر سے پہلے مرحلہ میں ایکشن میں آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تو پہلے ہی نکل گئی تھی،اتفاق سے سپر 12کے گروپ 1 میں اس کا 5واں وآخری میچ آج 4 نومبر 2021 بروز جمعرات کوہے۔شارجہ میں اس کے مقابل آسٹریلیا ہے جو 3 میچز میں 4پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل سیٹ کا امیدوار ہے۔سوال یہ ہے کہ بنگلہ دیش آج خود سے فارغ ہوکر ایونٹ کو خدا حافظ کہے گا اور یا پھر جاتے جاتے آسٹریلیا پر ایسا وار کرے گا کہ اپنے ساتھ اسے بھی باہر لے جائے گا۔
آئی سی سی نے انگلش امپائر کو ورلڈ ٹی 20 کپ سے نکال دیا،بریکنگ نیوز
شارجہ میں یہ میچ دن کا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی بدقمستی ساتھ ساتھ ہے اور اس کا سایہ آسٹریلیا پر پڑسکتا ہے،جو ٹیم پہلے مرحلہ میں سکاٹ لینڈ سے ہار جائے اور گروپ 2 کی بجائے اسے گروپ 1 میں کھیلنا پڑے۔پھر سری لنکا کے خلاف 171 بناکر بھی میچ نہ جیتے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 کےآسان ہدف کے تعاقب میں 139 تک پہنچ کر 3 رنز سے ہارے تو یہ بدقسمتی یا برے سائے کے اثرات ہی کہلائیں گے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کی لپیٹ میں آسٹریلیا تو نہیں آجاتا،جسے صرف یہی نہیں بلکہ اگلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیتنا ہے،نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا ہے،نہیں تو انگلینڈ کا احسان مند ہونا ہے جو جنوبی افریقا کو شکست دے۔
بنگلہ دیش جنوبی افریقا کے خلاف تو صرف 84 پر ڈھیر ہوا ہے،اسے 48 گھنٹے بھی نہیں پورے ہوئے تو اس اعتبار سے آسٹریلیاکو زیادہ فکر نہیں ہوگی،اس کے باوجود کینگرو کو یہ تو یاد ہوگا کہ اس سال اگست کے ماہ مین وہ بنگلہ دیش میں 5 میچزکی سیریز 1-4 سے ہارے ہیں اور ٹائیگرز کو یہ فتح کوئی انرجی دے سکتی ہے۔شکیب الحسن ٹیم میں نہیں ہیں۔
دبئی میں دن کا میچ ہے،ٹاس کی زیادہ فکر شاید کسی کو بھی نہ ہو۔آسٹریلیا کو فتح کے ساتھ 6 پوائنٹس اور جنوبی افریقا کی برابری درکار ہے،ادھر بنگلہ دیش 4 شکستوں کے بعد کم سے کم اپنی مہم کا اختتام ایک فتح اور 2 پوائنٹس کے ساتھ کرنے کا متمنی ہوگا۔