شارجہ،کرکا گین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلےمرحلے کے سیکنڈ لاسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔شارجہ میں کھیلے جارہے اہم میچ میں آئرش ٹیم نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ گلے بھی پڑسکتا ہے۔نمیبیا کی بائولنگ لائن کمزور نہیں ہے اور آئرش بلے باز زیادہ فارم میں بھی نہیں ہیں۔آئرلینڈ ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔وہی سائیڈ میچ کھیلے گی جس نے سری لنکا سے شکست کھائی تھی۔
پاکستان بمقابلہ بھارت،وسیم اکرم کا سابقہ ریکارڈ ماننے،گاواسکر کا فیورٹ بتانے سے انکار
نمیبیا اور آئرلینڈ کا یہ میچ نہایت اہم ہے۔آئرش ٹیم ایک بڑے ہدف کو سیٹ کرنے جاسکتی ہے ،جہاں 200 سے 250 رنز کا گول ہو۔اس کے بعد 100 رنزکی کامیابی ذہن میں ہو۔پھر رات کے دوسرے میچ میں مزید کسی انہونی کی بات نہ ہو۔خیر اس وقت بڑا اسکور مسئلہ نہیں ہے۔نیٹ رن ریٹ کی فکر نہیں ہے۔بس ایک فتح کی تلاش ہے۔جوٹیم بھی جیتے گی۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 میں پہنچ جائے گی۔