مسقط،کرک اگین رپورٹ
Image By Twitter
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش آئوٹ،153 رنز کا دفاع یا پھر فراغت،اومان تعاقب میں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں بقا کی جنگ لڑتے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی شدید مزاحمت،میزبان ٹیم کے فیلڈرز نے اوپر تلے متعدد کیچز ڈراپ کرکے بنگلہ دیش کو اچھے ٹوٹل تک پہنچادیا۔ایک موقع پر ٹائیگرز کے 2 وکٹ 21 پر جاچکے تھے اور کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو ایک بار پھرلائن لگ سکتی تھی،ایسے میں تجربہ کار ہٹر شکیب الحسن اورمحمد نعیم نے 80 رنزکی شراکت قائم کرکے اپنی سائیڈ کو مشکل سے نکال دیا۔بنگلہ دیش نے اومان کو جیت کے لئے 154رنزکا ہدف دے دیا ہے۔
منگل کو ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلہ کے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا اعلان کیا،ٹیم میں ایک تبدیلی اچھی رہی لیکن اوپنرلٹن داس 6 پر گئے توون ڈائون پر آنے والے مہدی حسن صفر کی ذلت سے دوچار ہوئے۔نازک ترین موقع پر شکیب نے محمد نعیم کا ساتھ دیا،دونوں اسکور 121تک لے گئے،یہاں شکیب الحسن 42رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں پھر سے وقفہ وقفہ سے گرنے لگی ہیں۔نور الحسن نے3،عفیف حسین ایک اور محمد نعیم50 بالز پر شاندار 64 کرکے آئوٹ ہوئے۔مستفیض 6رنزکر سکے۔
وسیم اکرم رمیز راجہ کے مخالف ہوگئے،لائیو آنے کا اعلان
بنگلہ دیش کو شراکت کا یہ فائدہ ہوا کہ 9ویں اوور سے 18 ویں اوور کےدرمیان 10 اوورز میں 90 اسکور بن سکے۔اس کے باوجود عمان نے واپسی کی اور 19ویں اوور کی پہلی 2 بالز پر 2 وکٹیں اڑا کر بنگلہ دیش کا اسکور 8 وکٹ پر 138 کردیا۔آخری اوور کی تیسری بال پر بنگالی کپتان محمو داللہ 17رنزبناکر شکار ہوگئے۔آخری بال پر آخری وکٹ 153 کے مجموعہ پر گر گئی،اس طرح بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز تو کھیل گئی لیکن 153 پر تمام وکٹیں گریں۔
اومان کے فیاض بٹ نے 25 رنز دے کر 3 اورکلیم اللہ نے30 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں،بلال خان نے 18 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔
بنگلہ دیش ہارا تو ٹی 20 کپ سے باہر،جیتا تو امکانات رہیں گے،اس سے قبل سکاٹ لینڈ پاپا نیوجینی کو ہرا کر سپر 12 میں داخل ہوگیا ہے۔