کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کی تجویز،آئی سی سی کا پلیٹ فارم،4 ملکی ٹی 20 کپ،ماڈل اور فنانشل کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔کرک اگین نے منگل 11 جنوری کی علی الصبح یہ خبر دی تھی کہ پاکستان نے 4 ملکی کپ کی تجویز تیار کرلی ہے،اس میں بھارت،انگلینڈ،آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہونگے۔
رمیز راجہ سالانہ 4 ملکی ٹی 20کپ کا منصوبہ لےآئے،بھارت بھی شامل،اہم پوائنٹس
اس نئے منصوبے کی مزید تفصیلات اور تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اب سے تھوڑی دیر قبل ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعہ دی ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کے پاس ایک منصوبہ لے کر جانے والے ہیں کہ ہرسال 4 ملکی ٹی 20 سپر کپ ہوگا،اس میں 4 ممالک شریک ہونگے۔پاکستان،بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔یہ ایونٹ ہرسال ہوگا،اس کا میزبان باری باری ہر ملک ہوگا۔اس سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی سی سی کے تمام رکن ممالک کو پرسنٹیج کی بنیاد پرتقسیم کی جائے گی۔رمیز راجہ کہتے ہیں کہ سوچیں کہ ہم ہی ونر ہوگئے۔
یہ منصوبہ بگ تھری کا تھا،آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام،اس میں ہرسال گلوبل ایونٹ کی شمولیت کے خلاف بنایا گیا تھا،آئی سی سی نے گزشتہ سال اپنا اگلا 8 سالہ ایف ٹی پی سرکل فائنل کردیا،ہرسال گلوبل ایونٹ بھی آگیا۔اس طرح بگ تھری کی بات دب گئی تھی۔
اب پاکستان کی جانب سے اس کی خبریں،تجویز کے ساتھ نکلنا معنیٰ خیز بات ہے،ایسا لگتا ہے کہ باقی تینوں ممالک کی حمایت حاصل ہے،آئی سی سی پلیٹ فارم سے بھی رسمی منظوری درکار ہے،اس کا اسٹیج قریب فائنل ہوگیا ہے۔پہلا ایونٹ اسی سال ہوسکتا ہے۔کوئی بعید نہیں ہے کہ اس کا اعلان جلد ہی ہوجائے۔آسٹریلیا اس کا میزبان بنے۔