کرک اگین خصوصی رپورٹ
ٹی20 انٹر نیشنل کرکٹ کا ایک نیا ،منفرد اور بڑا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔اتفاق سے کرکٹ کی تاریخ کو ایک بار پھر مرتب کرنا پڑا ہے۔یہ اعزاز پاکستانی بورن کرکٹر کے اعزاز میں گیا ہے،اس اعتبار سے یہ ایک اور منفرد بات ہے۔
ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ کے بائولنگ ڈیپارٹمنٹ کا یہ ریکارڈ کسی عام میچ یا ایونٹ میں قائم نہیں ہوا بلکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا ریجن کوالیفائر میں قائم ہوا ہے۔میچ انٹیگا میں کھیلا گیا تھا۔یہ میچ کینیڈا اور پاناما کی ٹیموں کے مابین تھا۔
دوسرا ٹی 20 آج،کیویز کی عزت اور کوہلی کا بڑا ریکارڈ دائو پر لگ گیا
کینیڈا سے تعلق رکھنے والےسعد بن ظفر ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں 4 اوورز کا اسپیل میڈن کرنے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں،انہوں نے مسلسل 24 ڈاٹ بالز کی ہیں۔اس کے نتیجہ میں انہوں نے 2 وکٹیں بھی ساتھ میں حاصل کی ہیں۔میچ میں کینیڈا 208 رنزکے بھاری مارجن سے فتحیاب ہوگیا ہے۔35 سالہ اسپنر نے پاناما کے جن 2 بیٹرز کو پویلین واپس بھیجا وہ بھی کوئی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔کینیڈا نے 245 اسکور ایک وکٹ پر بنائے تھے ۔پاناما ٹیم محض 37 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں 4 اوورز کے کامیاب ترین اسپیل کا سابقہ ریکارڈ فروری 2020 میں بنا تھا۔کویت کے محمد اسلم نے سعودی عرب کے خلاف 3 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ اپنے نام قائم کیا تھا۔
کینیڈا کو 2019 میں آئی سی سی نے ٹی 20 انٹر نیشنل کا فل سٹیٹس دیا تھا۔سعد بن ظفر نے تب سے اب تک17 میچز کھیلے ہیں،لیفٹ آرم اسپنر نے 24 وکٹیں اڑارکھی ہیں۔
پاکستانی نژاد سعد کیریبین پریمیئر لیگ میں متعدد ٹیموں کی نمائندگی کرچکے ہیں۔