لاہور،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ
Twitter image/File Photo
پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں اپنے ڈاکٹر کے بغیر موجود ہے اور اسے 3 ٹی 20 اور 2 میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ایسے میں جب کھلاڑی گزشتہ ایک ماہ سے سخت قسم کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آگے بھی مصروفیت ہے تو وہاں آفیشل ڈاکٹر کا موجود نہ ہونا تھوڑی حیران کن بات ہے۔
پی سی بی نے اتوار کی صبح اپنی مختصر پریس ریلیز میں کچھ یوں کہا ہے کہ
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ڈاکٹر نجیب سومرو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ڈاکٹر نجیب سومرو پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر بھی ہیں ۔مقامی ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکہ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل آج،کیویز اور کینگروز کا ناک آئوٹ ریکارڈز عجب،ٹاس اور میچ کی پیش گوئی
پاکستانی ٹیم اب بنگلہ دیش کے مقامی ڈاکٹر کے رحم و کرم پر ہوگی۔ایسے میں کھلاڑیوں کو کسی بھی ہنگامی نوعیت میں نئے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔20 اور 22 نومبر کو باقی 2 ٹی 20 میچز ہونگے،اسی طرح پہلا ٹیسٹ 26 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔