چٹاگرام،کرک ا گین رپورٹ
Image Twitter
پاکستان اور فتح کے درمیان اب صرف 93 رنز حائل ہوگئے۔اس کے لئے کل 5 ویں روز کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔چٹاگرام میں جاری پاک،بنگلہ دیش ٹیسٹ کے چوتھے روز کچھ ڈرامائی لمحات ہوئے۔آخرکار گرین کیپس کو جیت کے لئے 202 رنزکا ہدف ملا۔اس نے اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 109 رنزبنالئے تھے۔عابد علی 56 اور عبد اللہ شفیق 53 پر کھیل رہے تھے۔دونوں نے پہلی اننگ میں بھی 146 کی شراکت بنائی تھی۔
اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیش نے 39 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو اسکے تجربہ کار بیٹر مشفیق الرحیم جلد ہی آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد پاکستانی ٹیم کے لئے اس وقت مشکلات کھڑی ہوگئیں جب بنگلہ دیش نے اپنا اسکور 6 وکٹ پر 153 تک پہنچا دیا،اس کا مطلب یہ تھا کہ اس کی برتری 200 ہورہی ہے اور 4 وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کے لئے یہاں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا اورا وپر تلے 3 آئوٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگ 157 پر ہی ختم کردی۔یاسر علی نے 36 اور لتن داس نے 59 کئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے32 رنز دے کر 3 اور ساجد خان نے33 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔اس طرح بنگلہ دیش کی مجمعوی برتری 201 رنزکی رہی۔