لندن:کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ بھارت ٹیسٹ میچ،18 برس بعد ٹاکرا ممکن،میزبان میدان منتظر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ بھارت ٹیسٹ میچ۔لارڈز کا میدان۔18 برس بعد دونوں ممالک کی طویل فارمیٹ میں جنگ۔کیا یہ ممکن ہے ،یہ باہمی سیریز کا پرپوزل نہیں بلکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ممکنہ لائن اپ ہے۔
پاکستان اور بھارت کا ٹیسٹ ٹاکرا ممکن ہے لیکن اس کیلئے صرف 2 باتوں کا ہونا ضروری ہے۔بھارت اپنی باقی ماندہ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز جیت لے،تاکہ آسٹریلیا کا راستہ کاٹا جاسکے اور پاکستان ادھر اپنے باقی ماندہ 9 میچز میں سے کم سے کم 7 میچز جیت جائے تو کیا ہوگا۔پھر یہ ہوگا کہ بھارت اور پاکستان فائنل کھیل سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کی ایک سیریز میں شکست بھی ضروری ہوگی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان سمیت اہم ممالک کی اگلی ممکنہ پوزیشنز،فائنل کے چانسز
پاکستان کے 7 میچز ہوم میدانوں میں ہیں۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے 2،2 میچز جیتنا ضروری ہونگے۔ساتھ میں انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی جیت ضروری ہوگی۔
پاکستان اگر ہوم میدانوں میں انگلینڈ کے خلاف مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو اسے پھر سال کے آخر میں جنوبی افریقا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی جیت درکار ہوگی جو کہ بہت بڑا چیلنج ہوگا۔
گزشتہ 2 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت مسلسل پہنچا ہے۔ایک بار نیوزی لینڈ اور دوسری بار آسٹریلیا سے ہاراہے۔پاکستان بمقابلہ بھارت ٹیسٹ میچ،18 برس بعد ٹاکرا ممکن،میزبان میدان منتظر یوں ہو گا کہ لارڈز کا مقام طے ہے ،بس ٹیموں کو وہاں کی ریس جیتنا ہوگی۔