چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو جکڑ لیا.146 رنز کوئی آئوٹ نہیں سے اسکور ایک موقع پر 246 رنز 8 وکٹ ہوگیا. ٹاپ آرڈرز کے بعد مڈل آرڈر چلی،نہ لوئر آرڈر.
چٹاگرام ٹیسٹ کا تیسرا روز شروع سے ہی میزبان ٹیم کے نام رہا. دن شروع ہوتے ہی بنگالی گیند بازوں کا سورج نکل آیا.اوپنر عبد اللہ شفیق کل کے اسکور 52 پر گئے تو تجربہ کار بیٹر اظہر علی پہلی بال پر صفر کا نشانہ بنے.کپتان بابر اعظم بھی نہ چلے اور 10 کی اننگ کھیل سکے. اس سے قبل دوسرے اوپنر عابد علی نے اپنے کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کی.
فواد عالم 5 اور محمد رضوان جب 8 کرکے پویلین لوٹے تو پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی تھی. یہا ں سے واپسی مشکل تھی. عابد علی سے کچھ امیدیں تھیں کہ وہ سیٹ ہیں. فہیم اشرف نے مزاحمت کی لیکن عابد علی 133 کی شاندار اننگ کھیل کر لوٹ گئے. ان کے بعد حسن علی 12،ساجد خان 5 اور نعمان علی 8 کے مہمان بنے.240 پر 8 اور 257 پر 9 ویں وکٹ گرگئی.
شاہین اور فہیم نے آخری وکٹ پر مزاحمت کی .اس مزاحمت کا فائدہ یہ ہوا کہ ٹیم نے اپنے خسارے میں کمی کرلی. قومی ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی. بنگلہ دیشی ٹیم نے 44 رنز کی برتری حاصل کی.آخری آئوٹ ہونے والے فہیم اشرف تھے جو 38 کرگئے. اسپنر تیج الاسلام گرین کیپس کا ڈرائونا خواب تھے .45 ویں اوور تک گئے.116 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں.