لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
پی سی بی پاتھ وے پروگرام کے زیر تحت اینگرو کرکٹ کوچنگ پراجیکٹ میں پانچ غیر ملکی کوچز کی شمولیت۔
گورڈن پارسنز، جولین فائونٹین، جولین ووڈ، نیکولس ویب اور ٹابی ریڈفرڈ اگلے سات سے دس روز میں لاہور این ایچ پی سی پہنچیں گے۔
کوچز پاتھ وے پروگرام میں شامل ایک سو سات کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔
لاہور میں انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کھلاڑیوں کی اسکرینینگ اور فٹنس ٹیسٹ لیئے جارہے ہیں۔
پاکستان جونیئر لیگ میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی بھی غیر ملکی کوچیز کیساتھ کام کریں گے۔
نامور غیر ملکی کوچز کی آمد پاتھ وے پروگرام کی ایک اہم کڑی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ۔
رمیز کہتے ہیں کہ اس پروگرام سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہوگا اور مستقبل کے اسٹارز کو بہترین کوچنگ اور ٹرینینگ دی جائے گی ۔
اینگرو کے تعاون سے ہم نے ایک اہم سنگ میل مکمل کر لیا ہے اور اب اس پروگرام کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ نامور غیر ملکی کوچز کی آمد اینگرو اور پی سی بی کے معاہدے کا اہم حصہ ہے۔
غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز ملیں گے اور یہ کھلاڑی ورلڈ کلاس کوچنگ کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنا نام منوا سکیں گے۔