ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
پاکستان نے بنگلہ دیش کے جبڑے سے فتح چھین لی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں 128 رنزکا ہدف گرین کیپس کے لئے بڑا مسئلہ بن گیا۔24 پر 4 وکٹ کھونے والی ٹیم کو فخر زمان اور خوشدل شاہ نے سہارا دے دی،دونوں نے 5 ویں وکٹ پر قیمتی 56 اسکور بڑھائے۔رن ریٹ بڑھنے کی وجہ سے دبائو زیادہ آگیا تھا۔فخر زمان اور خوشدل شاہ اوپر تلے گئے۔فخر اور خوشدل نے34 اور 34 کی اننگز کھیلیں۔
شعیب ملک نے اپنی وکٹ پلیٹ میں رکھ کر دے دی،ہر ایک حیران
شاداب خان اور محمد نواز نے آخری 3 اوورز میں نقشہ بدل دیا۔18 ویں اوور میں 15 اسکور بٹورے،ہدف 40 سے کم ہوکر 21 رہ گیا۔19 ویں اوور میں محمد نواز نے چھکوں کی بارش کردی۔پاکستان نے ہدف4 بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔قومی ٹیم کو 18 اور 19 ویں اوور میں اچھے اسکور ملے۔آخری اوور میں صرف 2 کی ضرورت تھی۔ گرین کیپس نے 4 بالیں قبل کام کردیا۔ شاداب خان 21 اور محمد نواز 18 پر ناٹ آئوٹ آئے۔ اس سے قبل محمد رضوان 11،بابر اعظم7،شعیب ملک اورحیدر علی صفر پر گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی اننگ بھی ایسی رہی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا نہ رہا۔40 پر4 کھلاڑی پویلین لوٹے۔عفیف حسین نے 36 اور مہدی حسن نے 30 جب کہ نور الحسن نے 28 کرکے ٹیم کا اسکور 7 وکٹ پر 127 تک کردیا،حسن علی نے 22 رنز دے کر 3 اور محمد وسیم نے24 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔