دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان پھر آسٹریلیا سے ہار گیا،ٹی 20 ورلڈ کپ سے بوریا بستر گول،دوسری پیش گوئی سچ۔کرک اگین نے پہلی پیش گوئی ٹاس کی کی تھی جو پاکستان ہارگیا،ہارنے کی بات کی تھی،جب کہ میچ کے حوالہ سے بھی جیت کو مشکل قرار دیا تھا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی سٹی گم،آسٹریلیا نے 5 وکٹ سے میچ جیت کر ایک بار پھر پاکستان کو روند دیا۔پاکستان ایک بار پھر ناک آئوٹ اسٹیج میں ہار گیا۔حسن علی نے پہلے اپنے 4 اوورز میں 44 رنزکی مار کھاکر ہروانے میں اہم کردار ادا کیا،پھر میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرکے انہوں نے شکست پر مہر لگادی۔آسٹریلیا اتوار کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گا۔
دوسرا سیمی فائنل آج،پاکستان اور آسٹریلیا میں جنگ،ٹاس،میچ کی پیش گوئی،مزید اہم نکات
آسٹریلیا نے 177 رنزکے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شاہین آفریدی نے ایک بار پھر اپناکام کیا اورتیسری ہی بال پر ایرون فنچ کو ایل بی کردیا۔آسٹریلیا کو اپنے خطرناک کپتان بیٹر کے آئوٹ ہونے کا کوئی دبائو نہ لیا اور ڈیوڈ وارنر کی مدد سے اسکور تیز کردیا۔
مچل مارش نے بھی آتے ہی عماد وسیم کی طبعیت صاف کردی،ان کو ایک اوور مین چھکوں سمیت مار پڑی۔آسٹریلیا نے پہلے 6 اوورز میں بہت زیادہ ا سکور کیا۔اس کے نتیجہ میں رنزکی رفتار تیز ہوگئی،کپتان بابر اعظم پھر شاداب خان کو لائے۔انہوں نے اپنے ہر اوور میں ایک وکٹ لے کردی۔پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔مچل مارش 28 رنزبناکر گئے،انہیں آصف علی نے کیچ کیا،بائولر شاداب تھے۔ سٹیون سمتھ 5 کر کے شاداب کی بال پر فخر کو کیچ دے گئے۔89 کے مجموعہ پر نہایت خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر شاداب کی بال پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے،وہ بد قسمتی سے 1 رن نہ کرسکے اور 49 بناسکے۔بعد میں ریویو پر واضح ہوا کہ بیٹ ان کے بیٹ کو نہیں لگی،سب حیران ہوئے،وارنر نے ریویو نہ لیا۔پاکستان کو 96 پر ایک بڑی وکٹ ملی،جب میکسویل بھی7 کرسکے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،2 چیزیں حق اور 1 مخالفت میں ،ایک جھکائو اور بھی
پاکستان نے13 ویں اوور میں 96 پر 5 آئوٹ کردیئے تھے،میچ پر مکمل کنٹرول تھا،اس کے بعدمارکس سٹوئنز اور میتھیو ویڈ نے چارج سنبھال لیا،اس دوران پاکستانی فیلڈرز 3 رن آئوٹ نہ کرسکے۔شاداب نے 4 اوورز میں 26 رنزکے عوض 4 وکٹ پر اپنا شاندار اسپیل ختم کیا۔
ویڈ اور سٹوئنز نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور حسن علی نے پاکستان کی شکست میں مرکزی کردا اداکرنے کی کوشش کی،خوب مار کھائی،گندی بالز کیں۔آسٹریلیا نے 18 اوورز میں اپنا اسکور 155 کردیا تھا،اس کے 5 ہی آئوٹ تھے۔حسن علی نے 4 اوورز میں 44 کی مارکھائی اور کوئی وکٹ نہ لی۔
یہی نہیں بلکہ حسن علی نے 19 ویں اوور میں میتھیو ویڈ کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب آسٹریلیا کو 9 بالز پر 18 اسکور بنانے تھے،نتیجہ میں ویڈ نے شاہین کے اسی اوور میں 3 چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل 5 وکٹ کی جیت دلوادی۔میتھیو ویڈ17 بالز پر41 کر کے فاتح عالم بنے،ناٹ آئوٹ گئے،مین آف دی میچ پائے۔ مارکوس سٹوئنز 31 بالز پر40 کر کے ناٹ آئوٹ گئے۔
اس سےقبل بابر اعظم ٹاس ہارے،پاکستان کو دعوت ملی۔بابر اور رضوان نے مایوس کن پاور پلے گزارا،ٹیم کا اسکور شروع سے ہی سلو تھا،بعد میں فخرزمان نےتیز ہٹنگ کی،پاکستان کا اسکور کسی نہ کسی طرح 5 وکٹ پر 176 تک پہنچادیا۔فخر نے32 بالز پر55 کئے۔محمد رضوان نے 67 رنزکئے۔