کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کرکٹ میں ایک اور بڑا دھماکہ،نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے 4 ماہ کے وقت میں قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا ہیڈ کوچ مستعفی ہوگیا ہے۔
قائم مقام ہیڈ کوچ سابق قومی کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہہ چکے تھے کہ
بہت بہت شکریہ۔
رمیز راجہ کے الفاظ اگرچہ یہ نہ تھے۔مطلب یہی تھا کہ اب بس۔انہوں نے کہا تھا کہ کپتان سے مشاورت جاری ہے۔یہ سب غیر ملکی کوچز کے حامی ہیں۔مشورہ جاری ہے ۔جلد ہی تعیناتی ہوگی۔اب اس کے 24 گھنٹے بعد ہی ثقلین مشتاق مستعفی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ورلڈ ٹی 20 کپ،دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں زمہ داری ادا کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ملک کی اگلی ہوم سیریز کے لئے غیر ملکی کوچز رکھے۔یہ سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوم میدانوں میں ہوگی۔مارچ کے شروع میں یہ کھیلی جائے گی۔