کراچی۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی کا بھی آپریشن ہوگیا۔کرکٹر کا آپریشن فوری کیا گیا ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے
پاکستان کے لئے حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے رائٹ ہینڈ پیسر کی ناک میں پتھر تھا ۔ان کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق دھانی کا آپریٹ کرنے ان کو 4 جنوری کو دوبارہ ہسپتال بلایا گیا ہے۔
رواں وقت قومی کرکٹرز پر بھاری جارہا ہے۔ایک ہفتہ میں دوسرے پلیئر کا آپریٹ ہوا یے۔اس سے قبل عابد علی کی دل کی تکلیف پر ہسپتال روانگی ہوئی تھی ۔