لاہور،ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے بنگلہ دیش سے فتح چھین لی،آخری اوورز میں اچھا لاٹھی چارج
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں جیتنا بظاہر مشکل ہوتا ہے۔یہ ٹیم جب اپنے ملک سے باہر نکلتی ہے تو صفر بٹا صفر،یہ اس لئے کہ یہ ایسی پچز بناتے ہیں کہ اپنے ملک میں شیر بنے رہیں،بھلے پلیئرز تباہ ہوں۔اپنے ملک سے باہر ختم۔یہ ایسی فضول پچز بناتے ہیں کہ یہاں جیت جائیں،اپنے پلیئرز کے گروم ہونے کا نہیں سوچتے۔
بنگلہ دیش والے عقل نہ پکڑ سکے،سازشی پچز،انضمام الحق برس پڑے،اہم راز بتادیا۔یہ ٹیم جب اپنے ملک سے باہر جاتی ہے تو ناکامی کی تصویر بنتی ہے۔،سالہا سال سے یہی کام دیکھ رہا ہوں۔باہر مار پڑتی ہے۔میں بہت ہی مایوس اور غصہ میں ہوں ۔میں سوچ رہا تھا کہ ورلڈ کپ میں اپنی ناقص پرفارمنس دیکھ کر انہوں نے شاید عقل پکڑی ہو۔یہ ہارے ہیں،یہ اپنی وکٹیں بہتر کرلیں،یہاں تھوڑی پھینٹی ہی پڑے گی لیکن باہر کی کرکٹ اچھی ہوجائے۔یہی حال گزشتہ 15 سال سے چل رہا ہے۔
انضمام الحق کہتے ہیں کہ گزشتہ 15 سے 20 سال سے باہر کی ان کی پرفارمنس بد ترین ہے،آج بھی ایک گندی پچ بنارکھی تھی۔127 اسکور بھی پہاڑ بنا ہوا تھا،جیسے کیا بنادیا ہو،بات 127 اسکور کی نہیں ہے بلکہ دیکھنا یہ ہےکسبرانڈ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انضمام نے انکشاف کیا ہے کہ میں 15 سال پہلے وہاں کھیلا تھا،تب بھی جان بوجھ کر گیلی پچز بنالیتے تھے،ٹاس جیت کر اگلے کو پھنسائیں گے۔گیلی پچ سے مدد لیتے تھے۔بنگلہ دیش سے باہر تو کوئی ایسے نہیں کرے گا۔آپ نے کبھی سنا کہ بنگلہ دیش کسی سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔یہ کبھی نہیں پہنچ سکے گی۔یہ آئی سی سی کے ایونٹ میں ہمیشہ ایسے ہی مارکھائیں گے۔
انضمام الحق نے بنگلہ دیشیوں سے سوال کیا ہے کہ تم نے ایسے ہی پچز بناکر ابھی آسٹریلیا کے خلاف 5 میں سے 4 ٹی 20 میچزجیتے۔سیریز پانے نام کی۔میرا سوال یہ ہے کہ وہی آسٹریلیا جو تم سے ہارا تھا،اوہ آج ورلڈ چیمپئن بن گیا،اسی ایونٹ میں تم 5 میچز ہار گئے تو تمہاری آسٹریلیا کے خلاف وہ جیت کس کھاتے میں گئی۔مطلب تمہاری وہ فاتحانہ کارکرگی کا آسٹریلیا پر کیا اثر پڑتا،اپنا آپ برباد کرواگئے۔
انضمام نے کہا ہے کہ ایسا الٹا رزلٹ لے لو۔آئی سی سی نے تو خیر سے ایسی گندی پچز کا نوٹس لینا ہی چھوڑ دیا ہے۔بنگلہ دیش خود اپنے حال کو دیکھ لے۔
انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نے میچ جیتا،اچھا کیا،مجھے بنگلہ دیش سے اب توقع ہے کہ وہ اگلے میچز بہتر پچزپر کروائے،اپنے پلیئرز پر بھی رحم کرے۔یہ سلسلہ بہتر نہیں ہے۔پاکستان نے پہلا میچ 4 وکٹ سے جیت کر 3میچزکی سیریزمیں برتری لے لی ہے۔
کرک اگین کا اتفاقی نوٹ
انضمام الحق نے واقعی دکھ اور درد میں یہ سب کچھ بیان کیا ہے اور لگتا ہے کہ انہیں یہ سب دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔بقول انضمام کے یہ بنگلہ دیشی 15 سے 20 سال سے یہی کچھ کر رہے ہیں تو واقعی یہ ایک قسم کی سازشی تھیوری لگتی ہے۔ایسی سازش سے یہی بو لگتی ہے کہ پچزکی مدد سے شکار کیا جائے۔انضمام نے واقعی ایسی بات کردی ہے جو عام افراد کے لئے ایک نئے راز کی طرح منکشف ہوئی ہے۔