کرک اگین اسپیشل رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 آگیا،پاکستانی کپتان بابرا عظم کا ڈیبیو ورلڈ ٹی 20 ہوگا،اسی طرح ان کے ساتھ کئی ایسے پلیئرز بھی ہونگے جو اس سے قبل اتنا ہائی پریشر ایونٹ نہیں کھیل سکے۔اس کے باوجود بھی کئی تجربہ کار پلیئرز ایسے بھی ہیں کہ جو تمام ایونٹس میں شامل رہے۔متعدد کپ کھیلے۔اس طرح تجربہ اور ینگ ٹیلنٹ کی ایک ایسی ٹیم ہے جس سے سب کچھ ممکن ہے۔
بابر اعظم کے لئے ایک تشویشناک بات موجود ہے،اس کے لئے ان کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن پاکستانی ٹیم کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستان 9 سال سے سیمی فائنل نہیں کھیل سکا،آخری 2 ایونٹس میں تو کارکردگی بد ترین رہی تھی۔شاہد آفریدی کی قیادت میں اب تک کے آخری ورلڈ ٹی 20 کپ مین پاکستان بھارت گیا۔4 میچز کھیلے۔صرف ایک ہی جیت سکا۔3میچزمیں مار پڑی،ٹیم پہلے رائونڈ سے باہر ہوئی۔یہ الگ بات ہے کہ یہاں سے شاہد آفریدی کا کیریئر بھی تمام ہوگیا۔
پاکستان نے 16 مارچ 2016 کو پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو55 رنز سے ہرادیا تھا،اس کے بعد اسے بھارت سے 6 وکٹ،نیوزی لینڈ سے 22 اور آسٹریلیا سے 21 رنزکی شکست ہوگئی۔
اس سے قبل کے ورلڈ ٹی 20 کپ 2014 میں پاکستانی ٹیم کی کارکرگی مایوس کن تھی۔بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں پاکستان 4میچزکھیلا۔2 جیتا،2 ہارا۔بھارت سے 7 وکٹ سے ہارا،آسٹریلیا سے16 رنز سے جیتا۔بنگلہ دیش کو 50 رنز سے ہرایا،کچھ امیدیں بندھیں کہ سیمی فائنل مل جائے گا لیکن آخری میچ میں پاکستان ویسٹ انڈیز سے 84 رنزکی بڑی شکست سے دوچار ہوا۔کپتان محمد حفیظ تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021کی فیورٹ،بک میکرز کی ریٹ لسٹ،سابقہ 6 ایونٹس سےموازنہ پڑھنا مت بھولئے گا
اس سے پہلے 2012 کے ورلڈ ٹی 20 کپ کا فارمیٹ تبدیل تھا۔پاکستان گروپ ڈی میں تھا،یہاں اس نے نیوزی لینڈنیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو ہرادیا،4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ کیا۔سپر 8 اسٹیج کے گروپ 2 میں پاکستان 3 میچزمیں سے 2 جیت کر ٹاپ 2 کی حیثیت سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت ناک آئوٹ سے باہر ہوا۔پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا سے 140 کے ہدف کے تعاقب میں ناکامی پر ہارا۔پاکستان کی کپتانی محمد حفیظ کر رہے تھے۔پاکستان نے یہاں سیمی فائنل کھیلا لیکن آسٹریلیا کے 197 رنزکے جواب میں 191پر ہمت ہارا۔6رنزکے فرق سے فائنل سے باہر ہوگیا۔شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور انہیں ایک قدم پہلے شکست ہوگئی۔