میلبورن،سڈنی:کرک اگین رپورٹ
ایک اور نئی مثال قائ،ایک اور شاندار اور حوصلہ افزا بات،اب پاکستانی فینز یقین کرلیں کہ اس بار پاکستان سپر لیگ بھی مکمل ہوگی۔کچھ بھی ہو التوا کے امکانات نہ ہونے کے برابر باقی بچے ہیں۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کرکٹ آسٹریلیا اپنی بگ بیش لیگ بچانے کے لئے آخری حد تک چلا گیا ہے۔لیگ میں اب تک 3 درجن کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،اس کے باوجود لیگ ملتوی نہیں ہوئی۔اور تو اور کئی ٹیموں کے ٹیسٹ اتنے متاثر ہوئے کہ ان کے لئے 12 پلیئرز میدان میں اتارنا ممکن نہ رہا تو لیگ کے میچز ملتوی کئے۔پھر ری شیڈول ہوگئے۔لیگ خراب نہیں کی۔
سائرن بج اٹھے،اہم ترین ٹی 20 لیگ ملک سے باہر کروانے کی آپشن موجود،بیانیہ کس کے لئے
اب پیر 10 جنوری 2022 کو نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیگ بچانے کے لئے فرنچائزز سے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے متبادل پلیئرز،اضافی پلیئرز کا چنائو کرلیں۔یہ ونڈو کھول لی گئی ہے،فوری طور پر 8 ٹیمیں اپنے لئے 8 پلیئرز کا انتخاب کررہی ہیں۔لیگ کے میچز جاری ہیں۔
اس مثال سے دنیا بھر کو یہ ہپیغام گیا ہے کہ پوری ٹیم ہی کووڈ کا شکار کیوں نہ ہوجائے۔میچز ری شیڈول کرلیں لیکن لیگ ملتوی نہیں کرنی۔غیر ملکی پلیئرز بھی وہاں سے اپنے ممالک نہیں گئے۔پاکستانی بھی شریک ہیں۔اس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان آنے والے پلیئرز کو بھی شور مچانے کی ضرورت نہیں ہوگی،التوا کی باتیں نہیں ہونگی،اضافی پلیئرز تک لے کر ایونٹ مکمل کرنا ہوگا۔