ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان میں سلطانز کا پہلا جلوہ،ٹاس اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کا اپنے ہوم گرائونڈ میں پہلا جلوہ۔3 میچزکھیلنے کے بعد اے ہوم وینیو میں آج اترنے کا موقع مل ہے۔لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس ہوگیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان میں ہونے والے ٹاس میں رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس تک شائقین کی کوئی بڑی آمد نہیں ہوئی تھی لیکن توقع ہے کہ میچ شروع ہوتے ہی شائقین کی حاضری ہوگی۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا ملتان کا گزشتہ سال کا میچ لاہور قلندرز نے جیتا تھا۔دونوں میں اب تک 19 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔لاہور قلندرز نے 10 اور مملتان سلطانز نے 9 میچز جیتے ہیں۔ملتان سلطانز کے پاس برابری کے حساب کو موقع ہے۔