کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7سے کامران اکمل کی کیٹگری تبدیل کرنے پر ایونٹ کے دوسرے ٹاپ اسکورر کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔پشاور زلمی کے لئے مسلسل کھیلنے والے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر ابتدائی سیزن میں ٹاپ پر تھے۔3 سنچریز کے ساتھ گزشتہ سال تک نمبر ون رہے۔اب بھی دوسرے بہترین پلیئر ہیں۔
افغانستان کے آئی سی سی فنڈز،مستقبل،6 ماہ کی ڈیڈ لائن،رمیز راجہ کے اہم انکشافات
پشاور زلمی نے ان کی کیٹگری تبدیل کرکے ان کی ویلیو کو کم تسلیم کیا ہے۔گولڈ سے نیچے ہی آئے ہیں،بہت نیچے نہیں۔اس کے باوجود کسی بھی سپر اسٹار کو نیچے آنا قبول نہیں ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کامران اکمل نے لکھا ہے کہ میں یہ سب دیکھ کر حیران ہوا ہوں۔ٹیم منیجمنٹ کو اس پر ریویو کرلینا چاہئے۔
دسوسری جانب سیالکوٹ واقعہ پر پاکستان کے سینئر پلیئر محمد حفیظ نے سخت رد عمل دیا ہے۔انہوں نے اسے انسانیت سوز اور بے حسی سے بھر پور عمل قرار دے کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سیالکوٹ میں سری لنکن فرد کو جو کہ ایک فرم میں منیجر تھے۔بے دردی سے جلا کر مارا گیا ہے۔