لاہور،ٹی وی رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کی ونڈو فائنل کرلی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگ کا آغاز جنوری 2022 کے آخر میں ہوگا،اس کا آغاز کراچی سے ہوگا،فائنل وسل لاہور میں بجے گی۔اس بار بھی ملتان کو میچزکی میزبانی ملنے کے امکانات خاصے کم ہیں۔
بنگلہ دیش کا ٹیسٹ ریکارڈ،پاکستان کے خلاف کبھی جیت سکا،اپنے ملک میں کتنا خطرناک،اہم تفصیلات
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 7 واں ایڈیشن جنوری 2021 کے آخرمیں شروع ہوگا۔عام طور پر پی ایس ایل کے لئے فروری کے آخری ہفتہ سے مارچ کے آخری یا درمیانی عشرے تک کا وقت رکھا جاتا ہے،اس بار ایونٹ وقت سے قریب ایک ماہ قبل شروع ہوگا۔اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ہے جو فروی،مارچ میں ہوگا۔اسے مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ ایک ماہ پیچھے کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 7 کے لئے پلیئرزکی ڈرافٹنگ اگلے ماہ ہوگی۔اس کے لئے 8 دسمبر کی تاریخ طے کی جارہی ہے۔غیر ملکی و مقامی پلیئرز کو 15 جنوری تک مقامی ہوٹلز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ایونٹ کا آغاز 25 یا 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔اس کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں ہوسکتا ہے۔تمام فرنچائزز سے ابتدائی بات چیت ہوگئی ہے۔
پی ایس ایل 6 کا اس سال کراچی میں آغاز ہوا تھا،لیکن ایونٹ کے 10 دن مکمل ہونے سے قبل مارچ کے شروع میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پی ایس ایل ملتوی کیا گیا تھا،پھر باقی ماندہ ایڈیشن اسی سال کے وسط میں جون میں مکمل ہواتھا۔ملتان سلطانز چیمپئن بن گئی تھی۔