کرک اگین رپورٹ
PCB /Twitter Image
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں سٹیج تیار کرلیا ہے،پی سی بی نے اس کی خاص تصاویر شیئر کی ہیں،جس سے لگتا ہے کہ جیسے پاکستان کی ٹیم کے لئے کوئی بہت بڑی تیاری کی گئی ہے۔
پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو لاہور طلب کررکھا ہے،ان کے اعزاز میں کل تقریب ہوگی،اس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔سال 2021 میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر یہ سب کیا جارہا ہے۔سال 2021 کا جب آغاز ہوا تھا تو قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں شکست ہوئی تھی۔اس کے بعد ہوم گرائونڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی گئیں۔پھر جنوبی افریقا اور زمبابوے میں فتح نام کی،پروٹیز میں وہاں اس وقت ٹاپ آرڈر پلیئرز نہیں تھے۔انگلینڈ کے دورے میں مکمل ناکامی ہوئی۔ویسٹ انڈیز کے ہاں ٹیسٹ سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلی۔ورلڈ ٹی 20 کپ میں سفر سیمی فائنل میں تمام ہوا۔سال کے آخر میں بنگلہ دیش میں ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز جیتی،پھر پاکستان مین ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز نام کی۔
پاکستان کی 4 ملکی سپر ٹی 20 کپ کی تجویز،آئی سی سی کا پہلا جواب آگیا
گزرا سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا تھا۔پاکستان اس میں نہیں تھا،ورلڈ ٹی 20 کا تھا،پاکستان کا نہیں تھا،کمزور ممالک کے خلاف یا ایک بھارت کے خلاف فتح کے نام پر یہ سب ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔مقصد اگر حوصلہ افزائی ہے تو پھر اس سال کی کارکردگی کو مشروط کیا جانا چاہئے۔آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہوم سیریز جیتیں،ساتھ میں سری لنکا میں فتح نام کریں،ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کے ٹائٹل اٹھائیں گے تو ایسے سٹیج اور ایسی پزیرائی کی گنجائش بنتی ہے۔