لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 67ویں اجلاس کی تفصیلات آگئی ہیں۔پاتھ ویز کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لئے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی کے 2 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے کے تحت پی سی بی انڈر 11، 14، 16 اور 19 سال کے باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو جونیئر اور پاتھ ویز کرکٹ کنٹریکٹ دے گا. یہ کھلاڑی ماہوار 30 ہزار روپے وظیفہ وصول کرنے کے علاوہ سو فیصد تعلیمی اسکالرشپ بھی حاصل کریں گے۔اس منصوبے کے تحت پی سی بی ان 100 باصلاحیت نوجوانوں کے لیے انتہائی قابل غیرملکی کوچز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات کرے گا. یہ کوچز ان کھلاڑیوں کی تربیت کے علاوہ انہیں اکتوبر 2022 میں شیڈول انڈر 19 پی ایس ایل کے لیے بھی تیار کریں گے.
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے فروغ اور طویل مدتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم یہ کام کریں،ہمیں امید ہے کہ یہ جونیئر کنٹریکٹ اور کرکٹ فاؤنڈیشن کے منصوبے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے موزوں ثابت ہوں گے.انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں سمیت آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہم ایسے کھلاڑی تلاش کرسکتے ہیں جو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔
بی او جی نے 3822 کلب کی سکروٹنی کے عمل کی منظوری دے دی ہے. ان کلبز نے کلب کرکٹ کی پہلی رجسٹریشن کے عمل میں شرکت کی تھی.علاوہ ازیں، بی او جی نے شق 4.1 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہےجس کی مکمل تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں.