ملتان،کراچی:کرک اگین رپورٹ
ڈپٹی کمشنر ملتان نے محمد عامر سے معافی مانگ لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے محمد عامر سے معافی مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مداخلت کے بعد ڈی سی ملتان نے قومی پیسر محمد عامر سے معافی مانگی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ذرائع کے مطابق ورلڈکپ 1992 کے ہیرو وکٹ کیپر معین خان سے بھی معافی مانگی گئی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے آخری میچ میں 3 کرکٹرز معین خان،محمد عامر اورعمر یامین کی فیملیز کے ساتھ بد تمیزی کرنے اور انہیں فیملی باکس سے نکالنے اور دھکے دیئے جانے پر کرکٹرز کا سخت موقف سامنے آیا تھا،اس کے بعد پہلے مریم نواز نے عامر کو فون کیا اور پھر ڈی سی ملتان نے کالز کی ہیں۔
محمد عامر نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کامعاملے پر توجہ دینے اور مجھے کال کرنے کے لیے قیمتی وقت نکالنے کے لیے بے حد مشکور ہوں۔ تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنر ملتان نے خود دور کر دیا ہے، میں اس کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔