ڈھاکا ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کهیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا. اس کے نتیجہ میں باقی ایام کا کھیل وقت مقررہ سے 30 منٹ قبل شروع ہوگا.
ہفتہ کو ڈھاکا میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.عابد علی اور عبد اللہ شفیق نے جب اوپننگ شراکت میں ففٹی مکمل کی تو ایک بار پھر امید ہوئی کہ گزشتہ میچ کی یاد تازہ ہوگئی. 59 کے مجموعہ پر یہ شراکت ٹوٹی تو گزشتہ میچ کی شراکت کا خوبصورت تصور ٹوٹ گیا.عبد اللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی بال پر بولڈ ہوگئے. 11 رنز کے اضافہ سے 70 کے اسکور پر عابد علی بولڈ ہوگئے.پہلے میچ کی دونوں اننگز کے ہیرو اس بار 39 کرگئے. یہ وکٹ بھی تیج نے اڑائی.
ابتدائی میچ کے ناکام پیئرز اظہر علی اور بابر اعظم نے اس بار ذمہ داری دکھائی. بنگلہ دیشی بائولرز کی پیش قدمی روک دی.بابر اعظم 99 بالز پر 60 جب کہ اظہر علی 112 گیندوں پر 36 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے. پاکستان نے 57 اوورز کے کھیل میں 2 وکٹ پر 157 اسکور کئے. تیج الاسلام نے 49 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے.