ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
image source Twitter
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ آخرکار چوتھے روز میں شروع ہوگیا ہے۔منگل کی صبح بھی شیڈول سے 80 منٹ تاخیر سے کھیل شروع ہوا۔ڈھاکا میں صبح ایک بار پھر بوندا باندی شروع ہوگئی تھی۔امپائرز نے دوسری انسپیکشن کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 50 منٹ پر کھیل شروع کرنے کا اعلان کیا جو خیر سے پورا ہوا۔آج86 اوورز کا کھیل رکھا گیا ہے۔
محمد عامر اچانک کراچی کنگزکیوں چھوڑ رہے،شاہد آفریدی کی اگلی ٹیم بھی جانیئے
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 188 رنز 2 وکٹ سے شروع کردی ہے۔بابر اعظم اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے کہ میزبان بائولرعبادت حسین نے اظہر علی کو لٹن داس کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔اظہر اسکور میں 4 کا اضافہ کرکے 56 کرکے گئے۔پاکستان کو دن کا پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا نقصان ہوا۔بابر الیون کا اسکور 3 وکٹ پر 197 تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلے روز 57 اوورز،دوسرے روز ساڑھے 6 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا تھا۔تیسرا روز ایک بال پھینکے بغیر ہی ختم کردیا گیا تھا۔
گرین کیپس کو 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔میچ ڈرا ہونے پر پاکستان کی ٹیبل پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوگا۔اس وقت سری لنکا کے بعد دوسرا نمبر ہے۔بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔