ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ دیتے رضوان نے بابر اعظم کی یاد کیسے کروائی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان انگلینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے نئی انٹری ہوئی ہے۔کامران غلام کو ٹیسٹ کیپ دینے والے بابر اعظم کے دیرینہ ساتھی محمد رضوان تھے،انہوں نے ذومعنی جملے بولے۔
کامران غلام نے اپنے کئیرئر کا آغاز کیاہے، وکٹ کیپر بیٹسمن محمد رضوان نے ان کو کیپ دی ا۔ نیک تمناؤن کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے آپ نے ڈومیسٹک میں کھیلتے ہوئے ریکارڈ بنائے ہیں ٹھیک ویسے ہی اب پاکستان کے لئے ریکارڈ بنائیں۔ تمام کھلاڑیوں نے کامران غلام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو خوش آمیدد کہا اور اور محمد رضوان نے ان کے گلے لگایا۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،خوف،امید کے سائے تلے ٹاس ہوگیا
محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک خاص کیپ ہے،عام کیپ نہیں ہے،یہ خاص موقع پر آپ کے لئے ہے۔رضوان کا بار بار خاص پر زورتھا،کیونکہ وہ یہ بتارہے تھے کہ تم بابر اعظم کی جگہ پر آئے۔یوں رضوان نے بابر اعظم کی یاد کروادی،بڑا نرالا انداز تھا۔کامراں غلام 257 ویں ٹیسٹ پلیئر بنے ہیں۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی روایت برقرار،عامر سہیل اور گاور کے پچ پر تبصرے