نئی دہلی۔کرک اگین
کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کورونا کے وار جاری ہیں۔بھارتی بورڈ سربراہ اس سے قبل خود بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔چند روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔
بدھ کے روز سارو گنگولی کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ جب سے گنگولی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔گھر کے تمام افراد کا روزانہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔
ایسے ہی کووڈ کے معمول کے ٹیسٹ میں ہماری بیٹی سنا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔
بھارتی بورڈ سربراہ کی فیملی نے سنا کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔گنگولی کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔