کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ
دنیائے کرکٹ سے کافی دلچسپ اور گرمام گرم خبریں ہیں،ایشیا کپ کے حوالہ سے تیزی ہے۔ساتھ میں مختلف ممالک میں مزید کرکٹ میچز ہیں۔
سب سے پہلے دبئی چلتے ہیں جہاں عبد القادر مرحوم کے بیٹے عثمان قادر بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں،ان کا بائولنگ ایکشن اور گگلیز دیکھ کر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کی ہے کہ عثمان قادر کا انداز ویسا ہی ہے،جیسا کہ عبد القادر مرحوم اپنےکیریئر کے شروع میں تھے۔
ادھر پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ آنے والے محمد حسنین نے دبئی میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،انہوں نے پہلے ہی روز نیٹ پربائولنگ کی۔بھارتی میڈیا نے ابھی سے ان کے بائولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال شروع کی ہے۔شور مچ سکتا ہے۔پاکستانی پیسر سال کے شروع میں آسٹریلیا میں مشکوک بائولنگ ایکشن پر رپورٹ ہوئےتھے۔اس کے بعد ان کا ٹیسٹ ہوا،بائولنگ ایکشن مشکوک قرار پایا،بعد میں 6 ماہ لگاکر انہوں نے محنت سے واپسی کی ہے۔
ایشیاکپ،شاہد آفریدی کا کونسا ریکارڈ خطرے میں
انگلینڈ کے سابق کرکٹر گیری بیلنس نے نسل پرستی کا شکار ہونے والے یارک شائر کائونٹی کے عظیم رفیق سے معافی مانگ لی،انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے کائونٹی کرکٹ کے دوران عظیم رفیق کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک روا رکھا۔معافی مانگتا ہوں۔
ادھر پاکستان میں ایک نئی بحث شروع ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل گیمز کی بحالی پر سابق کرکٹرز اور مخصوص گروپ نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل کھیلوں پر پابندی لگائی تھی،اس میں کرکٹ نمایاں تھی،اب ایک بار پھر کرکٹ ڈیپارٹمنٹل سطح پر شروع ہوسکتی ہے۔ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمہ اورعمران خان کے بڑے حامی رمیز راجہ اس وقت پی سی بی چیئرمین ہیں،دیکھنا ہوگا کہ وہ اس معاملہ کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں۔
ادھر بھارت کے لیجنڈری سابق اسپنر انیل کامبلے کو آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے زبردست انداز میں ہلایا ہے،ان کو ہیڈ کوچ کی بڑی پوسٹ سے سبکدوش کردیا ہے۔انیل کامبلے کے مرتبہ کے اعتبار سے یہ بڑی چوٹ لگی ہے۔
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کردی،دبئی میں نیٹ پریکٹس کے دوران ویرات کوہلی نے سیلفی کی درخواست مسترد نہیں کی اور پاکستانی فین کے ساتھ بڑے جوش سے سیلفی لی،اس عمل کو سراہا گیا ہے۔
پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نےاس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ شہین کے ان فٹ ہونے سے ہمارا بائولنگ اٹیک کمزور ہوگیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک اور زبردست کمبی نیشن ہے۔حیران کردیں گے۔
نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ نے کنفرم کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے شروع میں پاکستان ٹیسٹ ٹور نہیں کریں گے،کیوی بورڈ نے اگر اصرار کیا تو سر آنکھوں پر۔پاکستان کے دورے کے وقت میں 2 مختلف ٹی 20 لیگز میں کھیلوں گا۔
پاکستان اور بھارت کے اتوار کےا یشیا کپ میچ کو ایک بلین کے قریب افراد دیکھیں گے،یہ ایک اور ریکارڈ ہوگا۔ایک بلین سے بھی زائد کی فیگر آنے کی توقع ہے۔میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں 800 وکٹ مکمل کرنے والے 8 ویں بائولر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ کارنامہ مانچسٹر میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سرانجام دیا ہے۔