دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت دونوں نے میچ ہارنے کی پوری کوشش کی،دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔یہ تبصرہ راولپنڈی ایکسپریس کا سامنے آیا ہے۔
اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ میچ تو دیکھ ہی لیا ہوگا۔دونوں کو میں مبارکباد پیش کرتاہوں۔پاکستان اور بھارت دونوں نے آخری لمحات تک زور لگایا کہ وہ خود ہاریں لیکن آخرکار ہردک پانڈیا نے چھکا لگا کر بھارت کو جتواہی دیا۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان نے پہلے سپرپاور میں19 ڈاٹ بالز کھیلیں۔پھر رضوان نے 44 بالوں پر 45 رنزبناکر ستیاناس کردیا۔اوپر سے دونوں کپتانوں روہت شرما اور بابر اعظم نے بیڈ سلیکشن کی ۔مقابلہ تھا کہ دونوں ہی ہاریں۔ہم نے افتخار احمد کو چوتھے نمبر پر ڈال دیا۔بھارت نے رشی پنت کو ڈراپ کردیا۔پھر بابر کا کیا کام کہ وہ اوپنر آتے ہیں۔ان کو ون ڈائون پر آنا ہوگا۔آخر تک اننگ کھیلنی ہوگی۔پھر رضوان نے باربر بالز کے ساتھ برابر رنز کئے ۔یہی کام بھارت سے ویرات کوہلی نے کیا۔بھارت کا رضوان کوہلی ہوگیا،ہمارا رضوان رضوان ہی ہے۔
پاکستان کے سابق پیسر یہ تبصرہ کرتے استہزائییہ انداز میں مسکرارہے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ تنقید اس لئے کررہا ہوں کہ دونوں نے بے وقوفی کی ہے۔پاکستان نے بیٹنگ آرڈر کو سیٹ نہیں کیا۔ادھر ہم نے چوتھے نمبر پرافتخار ۔بھارت نے جدیجا کو پھیج کر غلط کیا۔شاداب کو اوپر بھیجا۔آصف علی کو نیچے کیا۔میں سمجھتا نہیں ہوں کہ بابر کیا کپتانی کررہے ہیں۔
ایشیا کپ 2022،پاکستان اور بھارت کا اگلا میچ کب،شیڈول جان لیں
شعیب اختر کہتے ہیں کہ بائولرز کو 4 بوتلیں پانی پینا ہوگا۔دونوں سائیڈز بے برا کھیل پیش کیا۔بھارت نے پوری کوشش کی کہ ہمارا بڑا ملک ہے،ہم ہارلیتے ہیں۔پاکستان نے بھی یہی کیا۔میں صاف کہوں گا کہ آج پاکستان،بھارت نے میچ ہارنے کا مقابلہ کیا۔شاداب کو بھیج دیا۔باقیوں کو روک لیا۔بھارتی فیصلے بھی غلط نکلے،لاین و لینتھ والے بائولرز کامیاب ہوجاتے۔نواز کو 17 واں اوور کرنا چاہئے تھا۔میں یہی کہوں گا کہ پاکستان ہارنے کے لئے کھیلا ہے۔سمارٹ کپتانی،سمارٹ سلیکشن کرنی ہوگی۔کرکٹ کا برا ترین دن ہے ،کرکٹ ہسڑی کا بہت برا دن گزرا۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسی کرکٹ کھیلی جائے گی۔
دبئی میں ایشیا کپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے ہرادیا۔