اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی آج ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا موضوع بن گئی،انہوں نے آج وہ کہا جو کل نہیں کہا تھا۔سابق پاکستانی کپتان نے آج وہ بولا جو پاکستان کی شکست کا باعث بنا ۔
اسلام آباد میں اپنی کور کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی حکومت کی مکمل کیبنٹ وہاں موجود تھی،وفاقی وزرا بھی سامنے تھے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کل آپ نے دیکھا کہ کیا ہوا۔
ظاہر ہے کہ سب نے جواب دیا ہوگا کہ پاکستان ہارا ہے،اس کی شکست دیکھی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ کل پورے ایونٹ میں بہادری سے کھیلنے والی پاکستانی ٹیم آخر میں شکست کے خوف کا شکار ہوگئی اور غلطیاں کرنے لگی۔اگر ایسا نہ کرتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
پاکستان کی شکست،بھارتی میڈیا پر کیا چلا،سنیل گاواسکر نے موبائل گرادیا،بین سٹوکس کا مذاق اڑایا گیا
قومی کرکٹ ٹیم نے میچ میں زبردست فائٹ کی،بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا،ایک موقع پر مکمل حاوی تھی۔پھر کیا ہوا۔
پھر یہ ہوا کہ دبائو اور اختتامی لمحات آئے،جہاں بہادری کی ضرورت تھی،ٹیم وہاں شکست کے خوف کا شکار ہوگئی۔نتیجہ میں میچ ہارگئی۔پاکستانی پلیئرز اگر بے خوف رہتے،آخر تک بھر پور فائٹ کرتے تو میچ کا نتیجہ جیت والا ہونا تھا۔
عمران خان نے اوور آل قومی ٹیم کی تعریف کی اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کھیل سے قوم کے دل جیتے ہیں،ہمیں ان پر فخر ہے۔یہ کمزوریاں بھی جلد دور ہوجائیں گی۔