بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
کوہلی اور شرما کی شکایت غلط،بھارت سے ہی مخالفت،آئی سی سی کس کے ساتھ،پاکستان افغانستان سے سیکھ لے،کس نے کہا۔پاکستان کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت اور افغناستان متنازعہ سپر اوور کے حوالہ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے غصہ اور ناراضگی کا جواب بھارت کے اندر سے آگیا ہے اور بھارتی کپتان کو غلط اور ٹیم کی شکایت کو زیادتی کہا گیا ہے۔ادھر پاکستانی حلقوں سے آواز بلند ہوئی یے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے سیکھ لے کہ 200 پلس اسکور کا تعاقب کیسے کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا سمیت سینیئرز کی رائے ہے کہ پاکستانی ٹیم اب چوکرز بن رہی ہے۔افغانستان نے اپنے سے کہیں بڑی ٹیم کے خلاف جم کر مقابلہ کیا،سپر اوور کھیلا،وہ ٹائی کیا۔دوسرے سپر اوور میں وہ ہارے لیکن مقابلے کے ساتھ۔
بھارت افغانستان سپر اوور متنازعہ ہوگیا،کوچز کا رد عمل بھی آگیا
بھارت کرکٹ سے یہ خبریں ہیں کہ ادھر سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا سمیت سینئرز کی رائے ہے کہ پہلے سپر اوور میں افغانستان نے اوور کی آخری بال پر سنگل لیا۔تھرو پر بال محمد نبی کے پیڈ پر بال لگی اور بھارتیوں نے شور مچانا شروع کردیا،اس چکر میں اگلوں نے مزی ایک کی بجائے2 رن اوور تھرو کے لئے،بھارتی اگر فیلڈنگ کرتے تو ایک رن بچ سکتا تھا اور ممکن ہے کہ بھارت جیت جاتا کیونکہ آخرکار وہ اوور بھی1 رن کے فرق سے ٹائی پر ختم ہوا تھا۔
میچ ٹائی،سپر اوور ٹائی،پھر سپر اوور،افغانستان کو حماقت سے شکست،روہت شرما نبی سے کیوں لڑے
ویرات کوہلی کی جانب بال گئی تھی،جنہوں نے تھرو کرنے کی بجائے شور مچانا شروع کیا اور انگلی اٹھائی،ادھر کپتان روہت شرما لڑائی کیلئے نبی کے پاس گئے،اب بھارت سے آواز ہے کہ یہ وہ غلط کررہے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق اس میں جان بوجھ کر کچھ غلط نہیں تھا،یہ صرف اور صرف اچانک تھا،اس کئے امپائرز نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔