رانچی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
نیوزی لینڈ بھارت میں اپنی برتری ثابت نہیں کرسکا،ورلڈ ٹی 20 کپ کے فائنل جیسے ایونٹ کو کھیلنے کا اہل تھا یا نہیں،اس پرسوالیہ نشان لگا گیا ہے،بھارت کے خلاف مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے 7 وکٹ کی بڑی کامیابی گلے سے لگالی ہے۔3 میچزکی سیریز میں اسے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
دوسرا ٹی 20 آج،کیویز کی عزت اور کوہلی کا بڑا ریکارڈ دائو پر لگ گیا
رانچی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں گرا۔توقع کے مطابق پہلے فیلڈنگ کی۔کیویز 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 153 ہی اسکور کرسکے جو پہلے میچ سے بھی کم تھے۔اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے 31،31 اسکور کئے،کیویز 48 رنزکے تیز آغاز کے باوجود 200 اسکور نہ کرسکے۔گلین فلپس نے 21 بالز پر 34 کی اننگ کھیلی۔
ہرشل پٹیل نے25 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں،باقی سب بائولرز نے ایک ایک آئوٹ کیا۔
بھارت نے اپنے ہوم گرائونڈ پر کوئی دبائو نہیں لیا۔اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول نے 117رنز کی شراکت بنائی،کے ایل راہول65 اسکور کرکے گئے،روہت شرما نے بھی ففٹی مکمل کی۔ کیویز نے آخری لمحات میں کچھ رنگ دکھایا۔روہت شرما کو 55 اور امیش یادھیو کو ایک پر ٹم سائوتھی نے رخصت کردیا۔اتفاق دیکھیں کہ ٹم سائوتھی نے یہ 3 وکٹیں لیں،انہوں نے صرف 16 رنز دیئے۔بھارت نے ہدف 3 وکٹ پر 16گیندیں قبل پورا کرلیا۔رشی پنت 6 بالز پر 12 کرگئے۔
یہ میچ اس لئے بھی اہم رہا کہ مارٹنل گپٹل ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے دنیا کے پلیئر بن گئے،انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔مارٹن گپٹل 111میچزکی 107 اننگز میں32 48 رنزکے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ویرات کوہلی95 میچزکی87 اننگز میں3227 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔روہت شرما اب تعاقب میں ہیں۔