عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ
ایک ایسے وقت میں کہ جب ویرات کوہلی 2 ماہ کرکٹ سے صرف اس لئے غیر حاضر رہے ہوں کہ ان کی فارم بحال نہیں ہورہی۔وہ اپنے ملک کی زمبابوے اور ویسٹ انڈیز میں 3 سیریز چھوڑدیں،2019 سے سنچری سے محروم چلے آرہے ہوں۔اسی چکر میں محدود اوورز کپتانی چھوڑی ہو،ٹیسٹ کپتانی ان سے لی گئی ہوتو ان کے کیا حالات ہونگے،اندازا لگانا مشکل نہیں ہے۔ایسے میں انہوں نے ذہنی واعصابی سکون کے لئے آرام بھی لیا ہو،تو اس کے بعد جب وہ پہلا میچ کھیلیں گے تو کیا توقع کی جاسکتی ہے۔
یہی نا کہ وہ قدرے سکون سے،تھوڑا اطمیان سے اپنی اننگ کھیلیں گے۔دبائو میں ہونگے اور بہت حد تک ناکامی سے خوفزدہ بھی۔یہ بات درست ہے،باقی جو ہونا ہوگا،وہ میچ کے روز ہوگا۔اتفاق سے ان کا اگلا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہے۔دبائو بھی خوب ہوگا۔شور بھی ہوگا،اعسابی جنگ بھی ہوگی،ساتھ میں ذاتی پرفارمنس کا ڈر ،تو ایسے میں کوئی یقین سے دعویٰ نہیں کرسکےا لیکن کرک اگین یہاں آپ کو بتانا چاہے گا کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ 2022 کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے جارہے ہیں۔چاہے کچھ بھی ہو۔
کرکٹ رائونڈاپ،1 بلین پاک بھارت میچ دیکھیں گے،پاکستان میں نئی بحث،11 اہم خبریں
یہ دعویٰ بہت بڑا ہے،ویرات کوہلی نے 100 کردیا،دعویٰ بڑا ہے۔وہ بھی ٹی 20 میں،وہ بھی ان حالات میں بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔اہم بات یہ ہے کہ وہ 100 کردیں تو یہ تو سنچری پر سنچری ہوگی۔ہم اس کی بات نہیں کررہے بلکہ ویرات کوہلی جب 28 اگست کو پاکستان کے خلاف دبئی میں میدان میں اتریں گے تو وہ اپنے ٹی 20ا نٹرنیشنل میچزکی سنچری مکمل کرلیں گے،وہ ان کا 100 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہوگا۔کوہلی اب تک 99 میچزکھیل چکے ہیں۔91 اننگز میں 3308 اسکور ہیں۔کوئی سنچری نہیں ۔30 ہاف سنچریز ہیں۔50 کی اوسط ہے .137 کا سٹرائیک ریٹ ہے۔گویا میچزکی سنچری ہوگی ،اسکور کی سنچری ہوئی تو چھپڑ پھار ہوگی،کیونکہ ٹی 20 کی پہلی ہوگی۔1000 سے زائد ایام کے بعد بھی پہلی ہوگی۔