ہملٹن،کرک اگین رپورٹ
ہیلمٹ نہ ہونے پر امپائرز نے حارث رؤف کو میدان سے باہر نکال دیا
ہیلمٹ نہ ہونے پر حارث روف کو امپائر نے میدان سے باہر نکال دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ ر تباہی کے دھانے پر تھی کہ سات کھلاڑی جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔ ایسے میں حارث رئوف کچھ مزاحمت کر رہے تھے کہ پیسر کی ایک شاٹ بال ان کی طرف بڑھی انہوں نے بمشکل اسے روکنے کی کوشش کی ۔ان کا ہیلمٹ بھی اس کوشش میں متاثر ہوا اور فزیو میدان میں کافی دیر تک ان کی ٹریٹمنٹ کرتے رہے اور متعدد بار انہوں نے ہیلمٹ اٹھا کر ڈریسنگ روم کی طرف اشارہ کیا کہ نئے ہیلمٹ بھیجیں ۔
امپائرز بھی دائیں بائیں کھڑے دیکھ رہے تھے۔ وقت تیزی سے گزر رہا تھا اور حد سے زیادہ وقت گزر گیا۔ ہیلمٹ میدان میں نہ آیا تو اس کے بعد پھر حارث رؤف کو کہا گیا کہ آپ ابھی جائیں، اگر آپ اننگز پر واپس آنا چاہیں گے تو کسی کھلاڑی کے آئوٹ ہونے پر اور اپنا ہیلمٹ ملنے پر آئیں۔ یہاں وقت ضائع نہ کریں۔ یوں حارث رئوف کو اپنی اننگ ادھوری چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا ۔پاکستان کے 7 کھلاڑی بہت جلدی آؤٹ ہو گئے اور نیوزی لینڈ خلاف 293 رنز کا ہدف ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے مختلف کھلاڑیوں کے مختلف ہیلمٹ ہوتے ہیں ۔ان کے سائز مختلف ہوتے ہیں۔ ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ ہوتا ہے تو حارث روف کے لیے ہیلمٹ تلاش جاری ہے۔
پی سی بی اعلامیہ
حارث رؤف باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار
کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کرینگے۔