لاہور،کرک اگین
Image by Lahore Qalanders
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا ایک بڑا چھکا۔یارک شائر کائونٹی سےنیا معاہدہ۔دونوں ٹیمیں اگلے ماہ لاہور میں ایکشن میں ہوں گی اس سے سے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کو جھٹکے لگیں گے ۔ملکی کرکٹ فعال ہوگی۔کائوںٹی کے دروازے کھلیں گے ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرزکا اعزاز۔انگلش کائونٹی یارک شائر کے ساتھ نئی شراکت داری ہوئی ہے ۔اس کی نقاب کشائی منگل کوہوئی۔
انگلینڈ میں نسل پرستانہ واقعات کے بعد یارک شائر کائونٹی شدید پکڑ میں تھی۔اس معاہدے کا مقصد کاؤنٹی سے نسل پرستی کا اثر زائل کرنا اور اس بحران سے نکلنا ہے۔اس سے ٹیلنٹ کو پروان ملےگا۔ قلندرزکے لئے دوسرا بڑا اعزاز یہ بھی ہے کہ اس شراکت سے یارکشائر کو قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سیکھنا اور ان کی تقلید کرنا آسان ہوگا، جو سالانہ 150 سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے اور اس کا مقصد پس منظر سے قطع نظر نئے ٹیلنٹ کا پتہ لگانا ہے۔
حارث رؤف 2017 میں قلندرز کے ٹرائلز میں شرکت کرنے اور پہلی بار باؤلنگ کرنے کے بعد سے پاکستان کے لیے 42 میچز کھیل چکے ہیں، یہی نہیں بلکہ اس شراکت داری سے وہ یارکشائر میں ایک غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر شامل ہوتے نظر آئیں گے۔
دونوں کا ایک اور معاہدہ بھی ہوا ہے۔اس میں 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں دو ٹیمیں ایک دوستانہ میچ کھیلیں گی، اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو بیرون ملک تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اور ایکسچینج پروگرام کے حصے کے طور پر یارک شائر اور لاہور دونوں کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔