کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو پاکستان کے دورے پر،یہ ہنگامی دورہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کی بحالی کی عملی کوشش ہے.
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہوریسن پاکستان کے دورے پر ہیں .اس ہفتہ دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ سے قبل وہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے. پاکستان کو یقین دہانی کروائیں گے کہ ان کی ٹیم اگلے سال کے آخر میں پاکستان کھیلنے آئے گی.
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے ستمبر 2021 میں آگے پیچھے پاکستان کے دورے منسوخ کئے. اس پر رمیز راجہ نے کہا تھا کہ
کرکٹ میں ویسٹرن بلاک بن گیا ہے. اپنے مفادات کے لئے ان کا اتحاد ہوجاتا ہے. اب ہم بھی اس کی پلاننگ کریں گے .
یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ آج ہی کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کنفرم ہوا ہے. آج ہی انگلینڈ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ای سی بی چیف پاکستان کے دورے پر ہیں. یہ اتفاقات کیسے ہیں.
انگلینڈ نے 2022 کے آخر مین فل سیریز کے لئے پاکستان آنا ہے. ٹیسٹ،ون ڈے سیریز کنفرم ہے. ای سی بی چیف اس دورے کی حتمی تصدیق کے لئے پاکستان آئے ہیں.