| | | | |

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کی ایک ہی اننگ میں 2 ڈبل سنچریاں،بائولرز بدحال

ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کی ایک ہی اننگ میں 2 ڈبل سنچریاں،بائولرز بدحال۔سری لنکا کے خلاف ایک ہی ٹیسٹ میچ کی ایک ہی اننگ میں 2 ڈبل سنچریاں لگ گئیں۔آئی لینڈرز بائولرز بد حواسی کا شکار۔کیویز نے ویلنگٹن میں رنز کا سیلاب بہادیا ہے۔

سری لنکا کا دورہ نیوزی لینڈپہلے ٹیسٹ کے سسنسنی خیز فیصلہ کی وجہ سے ہائی لائٹ تھا اور توقع تھی کہ دوسرا ٹیسٹ بھی کچھ ایسا ہی ہوگا لیکن کیویز نے میچ کے دوسرے دن ہی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔پہلے روز 1550 رنز 2 وکٹ کے بعد آج جب اننگ شروع ہوئی تو تیسری وکٹ پر کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے  363 رنزکی بڑی شراکت قائم کردی۔اسکور 118 سے 481 تک کردیا،یہاں کین ولیمسن نے ایک اور ڈبل سنچری بنائی۔ وہ 296 بالز پر215 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔یہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری تھی۔سری لنکن بائولرز کو اس کا بھی فائدہ نہ ہوا،اس لئے دوسرے سیٹ بیٹر ہنری نکلوس نے بھی 240 بالز پر ڈبل سنچری مکمل کی۔یہ ان کی ٹیسٹ کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری بھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے 580 رنز 4 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔نیوزی لینڈ نے اس اسکور کے لئے 123 اوورز کھیلے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *