لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2گروپ ،پی سی بی کی تصدیق،امریکا کیلئے 19 اور 9 کا گروہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ سے ٹی20 سیریز مین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2گروپ بن گئے،جمعہ کی علی الصبح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آفیشلی تصدیق بھی کردی ہے۔اگلا مشن ٹی 20 ورلڈکپ 2024 ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے آج( جمعہ 31 مئی ) صبح دو گروپس میں لندن سے امریکہ کے شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے ارکان شامل ہونگے۔پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔