| | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کے 2 نئے ریکارڈز قائم ہوگئے

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے بائولنگ اور بھارت کے رشی پنت نے وکٹ کیپنگ میں نئے ٹی20 ورلڈکپ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔ساتھ میں ورلڈکپ ریکارڈ میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔

سب سے پہلے وکٹ کیپنگ ریکارڈز

بھارت کے رشی پنت نے اب تک ٹی 20 ورلڈکپ کے 4 میچز میں 10 شکار کرلئے ہیں۔یوں وہ کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپرز میں نمبر ون ہوگئے اور نیا اعزاز حاصل کرنے جارہے ہیں۔ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ،اے بی ڈی ویلیئرز اور کمار سنگاکارا کے 9،9 شکار تھے۔

بائولنگ ریکارڈز

مچل سٹارک نے آج بنگلہ دیش کے خلاف جب پہلے اوورمیں وکٹ لی تو وہ ون ڈے اور ٹی20 ورلڈکپ میں مشترکہ طور پر زیادہ وکٹیں لینے والوں میں سری لنکا کے لاستھ ملنگا سے آگے آگئے ہیں۔لاستھ ملنگا نے 60 میچز میں 94 اور مچل سٹارک نے 52 میچز میں 95 وکٹیں کرلی ہیں۔ویسے ٹی 20 ورلڈکپ بائولنگ ریکارڈز میں اس وقت تک شکیب الحسن نے 49 وکٹیں سب سے زیادہ لے رکھی ہیں اور مچل سٹارک کے پاس 30 وکٹیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *