ڈھاکا،ملتان:کرک اگین رپورٹ
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں سپاٹ فکسنگ،2 پلیئرز پکڑی گئیں،پی ایس ایل8 میں ہائی الرٹ۔پاکستان میں پی ایس ایل 8 کا آغاز ہی ہوا ہے۔انگلش ٹیم نیوزی لینڈ میں کل سے ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔آسٹریلیا بھارتی دورے پر ہے۔دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے شیڈول ہے۔ویسٹ انڈیز جنوبی افریقی دورے کی تیاری پر ہے۔افغانستان متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 سیریز کھیلنے والا ہے اور سب سے بڑھ کر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ جنوبی افریقا میں اجری ہے۔
کرکٹ آگے اور میچز فکسرزپیچھے ہیں۔تازہ ترین کوشش آئی سی سی میگا ایونٹ میں ہوئی ہے۔جنوبی افریقا میں جاری ٹی 20 ویمنز ورلڈکپ میں 2 بنگلہ دیشی کرکٹرز کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیاہے۔بنگلہ دیش میگا ایونٹ میں اپبتدائی 2 میچز ہارچکا ہے۔ایسے میں میچ فکسنگ،سپاٹ فکسنگ ریڈار میں ہے۔ڈھاکا سے ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوں پلیئرز کی فکسرز کے ساتھ ہوئی بات چیت کی ریکارڈنگ چلائی گئی ہے۔
پی ایس ایل8،ایک اورپیسر زخمی،جرمانے،ظہیر عباس کو نئی پیشکش،ملتان ایک کھلاڑی سے محروم
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے معاملہ کی چھان بین شروع کرنے اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے مزید تفصیل کے ملنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر پاکستان میں پی ایس ایل 8 کا ایونٹ جاری ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ بھی الرٹ ہوگیا ہے اور پلیئرز کی عام افراد تک رسائی جو پہلے ہی ممکن نہیں ہے،اس کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ساتھ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سکیورٹی افراد انتہائی گیری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔