گالے،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹیسٹ،فاتح ٹیم میں 2 تبدیلیاں،ناکام ٹیم برقرار،گالے میں 11 اوورز کے بعد معمولی بارش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 فائنل کی ریس۔نیوزی لینڈ کا دورہ سری لنکا 2024۔گالے میں ٹاس اپ ڈیٹ۔ پہلے ٹیسٹ کی فاتح ٹیم نے ایک ٹیسٹ کیپ سمیت 2 تبدیلیاں کردیں اور ناکام ٹیم نے اس کی ضروررت ہی نہ جانے،اوپر سے کیویز ایک بار پھر ٹاس ہارگئے اور آئی لینڈرز نے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں کی اور جھٹ پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا نے گالے ٹیسٹ کیلئے 2 تببدیلیاں کی ہیں۔ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ کیپ پہنادی ہے۔پیرس کو ڈیبیو کروایا ہے اور میلان رتنائیکے کو لاہیرو کماراکی جگہ منتخب کیا گیا ہے۔بلیک کیپس نے اپنی ناکام ٹیم میں بھی تبدیلی کرنا گوارا نہیں کیا ہے۔
سری لنکا نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے،آئی لینڈرز فائنل کے اہم امیدوار بننے جارہے
دو میچزکی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-1 کی برتری ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 فائنل کیلئے جنگ جاری ہے۔کیویز ہارے تو قریب فائنل سے باہر ہونگے۔جیتے تو چانسز ہونگے۔سری لنکا جیت کر دوسری پوزیشن پر موجود آسٹریلیا کے قریب ہوجائے گا۔
سری لنکا 2009 کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔سری لنکا 4 میں ہارا ہے اور 2 سیریز ڈرا کھیلی ہیں۔یوں اس کیلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل اور اپنی ٹیسٹ تاریخ کی بہتری کیلئے یہ سیریز ضروری ہے۔
سری لنکا کی 15 منٹ میں بڑی چٹکی،کیویز پھڑ پھڑا بھی نہ سکے،شکست،ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل
آخری اطلاعات تک سری لنکا نے 11 اوورز کے کھیل میں ایک وکٹ پر 41 رنزبنائے تھے کہ معمولی بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔
Image source: Associated Press