لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں 3 ملکی کپ،4 ممالک سے رابطہ،ونڈو فائنل۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےا یشیا کپ ہائبرڈ ماڈل تسلیم کئے جانے کے باوجود اپنے متبادل مشن کو اصل مشن میں بدل دیا ہے اور اپنے ملک میں 4 ملکی کپ یا متعدد ممالک سے باہمی سیریز کیلئے تیزی پکڑلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 ممالک کو آفیشل ای میل کردی گئی ہے۔ان میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔
پاکستان نے ان ممالک کو اگست میں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ آپ کے آنے کی 2 آپشنز ہیں۔3 ملکی کپ بھی کھیل سکتے ہیں اور باہمی ون ڈے سیریز بی۔
پی سی بی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ورلڈکپ بھارت میں ہے۔ایشیائی وکتوں پر پریکٹس اور ہم آہنگی کے لئے اس سے بہتر اور کوئی موقع نہیں ہوسکتا۔
ورلڈ کپ 2023 شیڈول آگیا،پاکستان کے تمام میچز کا پروگرام
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق یہ مذکورہ 4 ممالک اگر دستیاب ہوگئے تو ایک باہمی ون ڈے سیریز،باقی 3 ملک کپ کھیل لیں گے لیکن ان ممالک کی اپنی اگست ،ستمبر میں سیریز شیڈول ہیں،اس لئے تمام کی دستیابی ممکن نہیں،اس کے باوجود بھی پی سی بی کم سے کم 2 ممالک کی آمد کی امید رکھتا ہے۔
ورلڈ کپ 5 اکتوبر 2023 سے بھارت میں ہوگا،اس س سے قبل ایشیا کپ یکم سے 17 ستمبر تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔