گال،کرک اگین رپورٹ۔صفر پر 3 اور 9 رنزمیں 5 وکٹیں،سری لنکا کو فالو آن،دوبارہ بیٹنگ پر مجبور ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی چوتھی صبح 165 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔صفر رنزکے اندر 3 اور کل ملا کر9 رنزکے اندر آخری 5 وکٹیں گرگئیں۔آسٹریلیا نے 489 رنزکی بھاری بھرکم برتری کے ساتھ سری لنکا کو فالو آن پر مجبور کرکے اسے دوسری اننگ شروع کرنے کا کہا ہے۔
دس کیچز ڈراپ،دھوپ کے باوجود میچ ختم،ایوارڈز،فائنلسٹ ٹیمیں،کرکٹ رائونڈ اپ میں کئی خبریں
گال میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2025 کی آخری سیریزکے 2 میچزکی پہلی مہم اختتامی مراحل میں ہے۔سری لنکا نے 136 رنز5 وکٹ سے اننگ شروع کی اور اسکور 156 تک چلاگیا،یہاں نمبر 6 سے نمبر8 تک 3 بیٹرز بناکسی سکور کے پویلین لوٹے۔باقی 2 کھلاڑی اگلے 9 رنزکے اندر گئے۔یوں پوری ٹیم 165 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔دینش چندی مل نے 72 رنزکی اننگ کھیلی۔میتھیو کوہنمین نے18.2 اوورز میں 65 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔نیتھن لائن نے 3 اور مچل سٹارک نے 2 آئوٹ کئے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگ 654 رنز 6 وکٹ پر ڈلیئر کی تھی۔عثمان خواجہ نے ڈبل سنچری کی تھی۔سری لنکا اب دوسری اننگ شروع کرنے والا ہے،یہ سب ڈرامہ 45 منٹ کے کھیل میں ہوگیا۔