ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے روز کے کھیل کے آغاز کے لمحات میں 3 اہم ترین اپ ڈیٹ ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کے تمام 5 دن ایسی پچز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے پہلے ٹیسٹ میں سامنے آئی ہے۔انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیتر ناصر حسین ملتان پچ سے خوش نہیں ہیں لیکن ان کے ساتھ دیگر کمنٹیٹرزکا ماننا ہے کہ آج کھیل کے تیسرے روز سے پچ میں تبدیلی ہوگی۔
انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے تازہ ترین رپورٹ یہ ہے کہ انگلینڈ کے زخمی ہونے والے اوپنر بین ڈکٹ انجری سے کلیئر ہوگئے ہیں اور وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔کل کھیل کے دوسرے روز آخری پاکستانی بیٹر ابرار احمد کا سلپ میں میچ لیتے زخمی ہوئے تھے۔بال ان کے ہاتھ کی انگلی سے ٹکرائی تھی۔
انگلینڈ کے سب سے تجربہ کار بیٹر جوئے روٹ ایک جانب اپنے اہم وطن الیسٹر کک کا زیادہ ٹیسٹ رنز ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں تو دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل میں 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بنے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز 59 ٹیسٹ میچز میں حاصل کیا۔