| | | |

دوسال میں 30میچز،نتائج صفر،پاکستان نے پھر بھی نیوزی لینڈ سے مزید 10 میچز رکھ لئے

ہملٹن،کرک اگین رپورٹ

دوسال میں 30میچز،نتائج صفر،پاکستان نے پھر بھی نیوزی لینڈ سے مزید 10 میچز رکھ لئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئی پی ایل سیزن کے دوران 2 سالوں سےپاکستان کرکٹ بورڈ اپنی سیریز کھیل کر یہ دکھارہا ہے کہ اس نے بڑے میچز شیڈول کئے ہیں لیکن ان کے نتائج بھی خراب رہے اور ان کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان 2 سالوں میں ٹی 20 ورلڈکپ،ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈکپ میں بد ترین ناکامی کا شکار ہوگیا ہے۔24 ماہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 30 انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جو دنیائے کرکٹ میں کسی بھی باہمی سیریز یا کسی بھی ایک ملک کے دوسرے کے ساتھ میچز سے کہیں زیادہ ہیں۔

بات یہاں ختم  نہیں ہوتی بلکہ یہ سلسلہ اگلے سیزن میں مزید بڑھ گیا ہے اور مزید 10 میچز شیڈول کئے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 2024-25 کرکٹ سیزن میں مزید 10 میچز شیڈول کئے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس مارچ اپریل میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی،جہاں 5 ٹی 20 میچز اور 3 ون ڈے میچز ہونگے۔یہ دورہ 16 مارچ سے 5 اپریل 2025 کے درمیان ہوگا اور یہ وقت آئی پی ایل کی شروعات کاہے۔اس سے قبل پاکستان میں 3 ملکی کپ میں نیوزی لینڈ سے ایک میچ ملتان میں ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی میں بھی ایک میچ ہوگا۔یوں یہ کلا ملا کر 10 میچز بنتے ہیں۔کیوی ٹیم کی اپنی پرفارمنس یہ رہی ہے کہ پاکستان سے کھیلنے کے بعد سے وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بری طرح فلاپ  ہوئے اور 2015 کے ساتھ 2019 ورلڈکپ سمیت مسلسل 2 فائنلز کھیلنے والی ٹیم اس بار 2023 کے فائنل تک بھی نہ جاسکی،جیتنا تو خواب بنا ہے۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2025 کا شیڈول

16 مارچ: پہلا ٹی20I، کرائسٹ چرچ

18 مارچ: دوسرا ٹی20I، ڈنیڈن

21 مارچ: تیسرا ٹی20I، آکلینڈ

23 مارچ: چوتھا ٹی20I، تورنگا

26 مارچ: 5واں ٹی20I، ویلنگٹن (اسکائی اسٹیڈیم)

29 مارچ: پہلا ون ڈے، نیپئر

2 اپریل: دوسرا ون ڈے، ہیملٹن

5 اپریل: تیسرا ون ڈے، تورنگا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *