دبئی،کرک اگین رپورٹ
امریکا کے بعد ویسٹ انڈیز کے 7 مقامات ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ ہمیں سات کیریبین مقامات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو اب تک کے سب سے بڑے مینز آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کریں گے، جس میں 20 ٹیمیں مقابلہ کر رہی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کیریبین کے سات مقامات کی تصدیق کی ہے جو 4 سے 30 جون تک آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کریں گے۔ انٹیگوا اور باربوڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا، گیانا، سینٹ لوشیا، سینٹ۔ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، امریکہ میں تین مقامات ڈیلاس، فلوریڈا اور نیویارک کے ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔
ایک روز قبل امریکا کے 3 مقامات سامنے آئے تھے،ان کی بھی تصدیق ہے۔یوں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اگلے سال کے مقامات فائئنل ہوگئے ہیں۔شیڈول کسی بھی وقت جاری ہوسکتا ہے۔